؟ انیمیا (Anemia)کیا ہے

انیمیا( جسے خون کی کمی بھی کہا جاتا ہے)دراصل یہ ایک ایسی  حالت ہے جس سےمراد جسم میں موجود سرخ خون کے خلیوں کی تعداد یا ہیموگلوبن میں کمی کا واقع ہوناہے۔ ہیموگلوبن آ ئرن سے بھرپور ایک پروٹین ہے جو خون کے سرخ خلیوں میں پایا جاتا ہے جو پورے جسم میں آکسیجن پہنچانے میں مدد کرتا ہے۔

انیمیا(Anemia) کی علامات

انیمیا کی علامات عام طور پر سرخ خون کے خلیات کی کمی کی وجہ سے ظاہر ہوتی ہیں۔ ان میں شامل ہیں

- تھکاوٹ یا کمزوری

- سانس کا پھولنا

- سر درد

- پیلاپن یا جلدکا زرد ہونا

- دل کی دھڑکن میں تیزی

- چکر آنا

- ہاتھوں اور پیروں کا ٹھنڈا ہونا

- سینے، پیٹ، جوڑوں اور ہڈیوں میں درد۔

 انیمیا کی اقسام

انیمیا کی مختلف اقسام ہیں جو مختلف وجوہات کی بنا پر ہوتی ہیں:

1.فقدان آئرن  انیمیا: یہ سب سے عام قسم ہے جو جسم میں آئرن کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ آئرن ہیموگلوبن بنانے کے لیے ضروری ہے، اور اس کی کمی سے سرخ خون کے خلیات کی پیداوار متاثر ہوتی ہے.

وٹامن کی کمی کی انیمیا: یہ فولک ایسڈ، وٹامن بی 12 یا وٹامن ای کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ یہ غذائی اجزاء ہیموگلوبن بنانے کے لیے ضروری ہیں۔

 سکل سیل انیمیا: یہ جینیاتی بیماری ہے جس میں سرخ خون کے خلیات کی شکل بدل جاتی ہے اور یہ خون کی چھوٹی نالیوں میں پھنس جاتے ہیں، جس سے آکسیجن کی فراہمی متاثر ہوتی ہے

 دائمی بیماریوں کی وجہ سے انیمیا: گردوں کی ناکامی، کینسر، اور دیگر دائمی بیماریوں کی وجہ سے بھی انیمیا ہو سکتی ہے